پوپ فرانسس بھی امریکی صدرسے زچ ہوگئے

پوپ فرانسس بھی امریکی صدرسے زچ ہوگئے

ویٹی کن :عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے زچ ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میکسیکو سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر پوپ فرانسس نے شدید تنقید کی ہے۔ پوپ فرانسس نے امریکی صدر کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مسیحی دیواریں نہیں، پل بناتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ مسیحی برائی کا جواب برائی سے نہیں بلکہ اچھائی سے دیتے ہیں۔
پوپ کے مطابق مسیحی یہ نہیں کہہ سکتا کہ تمہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ نے اپنے پہلے بیان میں کہاکہ تھا سرحد پر دیوار بنے گی جس کے لیے میکسیکو پندرہ ارب ڈالر ادا کرے گا۔