ایم کیو ایم پاکستان سمیت 3 جماعتوں کی رجسٹریشن بحال

ایم کیو ایم پاکستان سمیت 3 جماعتوں کی رجسٹریشن بحال

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کیے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل اور نیشنل پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات بحال ک ردئیے گئے ہیں جس کے بعد وہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔

یاد رہے کہ 2 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور دو ہزار کارکنوں کی فہرست جمع نہ کرانے پر  تینوں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کی گئی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں