قوم کے پاس عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے:شیخ رشید

قوم کے پاس عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے:شیخ رشید

لودھراں : شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے سوا قوم کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے ، شاہد خاقان عباسی کیخلاف پرسوں ایل این جی کا کیس لگا ہے، نواز شریف نے آج تک کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے پاس اس وقت عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف پرسوں ہی ایل این جی کا کیس لگا ہے اگر شریف خاندان جیلوں میں نہ گیا تو میرا نام رانا ثنا اللہ رکھ دینا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب جہانگرترین کو سزا ہوئی تو میرا دل رنجیدہ تھا ، علی ترین پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا، نواز شریف شیخ مجیب الرحمان کو اپنا لیڈر سمجھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثنا اللہ رکھ دینا ، نواز شریف عدلیہ پر مسلسل حملے کر رہے ہیں ، پہلے میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔