ترقیاتی منصوبوں میں 682 ارب کی بچت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا : شہباز شریف

ترقیاتی منصوبوں میں 682 ارب کی بچت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا : شہباز شریف


لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں 682ارب کی بچت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے طے کر رہے ہیں، تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی خدمت سے آتی ہے، دوسروں پر تنقید کرنے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے


شہباز شریف نے (ن) لیگی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے طے کر رہے ہیں، منصوبوں میں 682ارب کی بچت کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ انقلابی حیثیت کا حامل ہے، تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی خدمت سے آتی ہے، دوسروں پر تنقید کرنے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے۔


اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہباز شریف نے محنت سے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مکمل کیا ہے، پنجاب کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کو ترقی یافتہ بنا دیا ہے، ایاز صادق، سعد رفیق نے منصوبوں میں 682ارب روپے کی بچت کرنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔