علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر طیاروں کی عدم دستیابی اور تکینکی خرابی کے باعث  فضائی آپریشن متاثر جس کی وجہ سے  مسافر پریشان ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی اور تکینکی خرابی کے باعث بیرون اور اندرون ملک کیلئے آنے جانے والی 7 پروازیں منسوخ جبکہ پانچ تاخیر کا شکار  بھی  ہو  گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی اور تکینکی خرابی کے باعث  ناس ائیر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 منسوخ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح اتحاد ائیر لائن کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز 542 منسوخ کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  ائیر  بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 417 منسوخ کر دی گئی ہے ، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 منسوخ ، لندن جانے والی پرواز 258 منسوخ ، پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 منسوخ ، ائیر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز والی 412 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن متاثر ہونے پر وہ مسافروں سے معذرت  ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے پہلے ہی دنیا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے میں کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

( بشکریہ نئی بات )