90 روز میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

90 روز میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 90 دن میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین کی جانب سے آئینی درخواست عابد زبیری کے ذریعے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر اور الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)، پنجاب اور کے پی گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔

مصنف کے بارے میں