امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کردیا

10:23 AM, 9 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی امریکی حکومت، جو ٹرمپ انتظامیہ پر مشتمل ہےنے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا۔ اس اسلحے میں ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم شامل ہیں، جنہیں اسرائیل کو فراہم کیا جائے گا۔اس اسلحہ فروخت کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

خیال  رہے کہ اس سے قبل بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں