واٹس ایپ میں کلوز فرینڈز اور کاسٹیوم لسٹس فیچر کی آزمائش شروع

02:53 PM, 9 Feb, 2026

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر مزید کنٹرول دینے کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ اس فیچر کے تحت، صارفین اپنے اسٹیٹس کے لیے کاسٹیوم لسٹس بنا سکیں گے، جس کا مقصد پرائیویسی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کی جانب سے کلوز فرینڈز کے ساتھ ساتھ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے لیے کاسٹیوم لسٹس فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے، جس میں صارفین اپنی مرضی کے افراد کے گروپ تیار کر سکیں گے اور یہ تعین کر سکیں گے کہ کون ان کے اسٹیٹس کو دیکھ سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، آپ ایک لسٹ صرف اپنے فیملی ممبرز کے لیے بنا سکتے ہیں، اور دوسری لسٹ دوستوں یا دفتری ساتھیوں کے لیے۔ اس کے علاوہ، آپ اپنی کاسٹیوم لسٹس کو ایک ایموجی اور نام بھی دے سکیں گے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کسی کانٹیکٹ کو اپنی لسٹ سے خارج کر دیں، تو وہ اسٹیٹس پوسٹ ہونے کے بعد وہ شخص اس اسٹیٹس کو تو دیکھ سکے گا، مگر مستقبل میں آپ جو بھی نئے اسٹیٹس پوسٹ کریں گے، وہ نہیں دیکھ سکے گا۔

مزیدخبریں