کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ آج کے آغاز میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 697 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہ اضافہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3702 پوائنٹس کی کمی کے بعد ہوا تھا، جب انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 129 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔