سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی بانی سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی

10:50 AM, 9 Feb, 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔ پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی، تاہم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔"

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات کو پہلے عبور کرنا ہوگا، اور ذہن میں رکھیں کہ آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملاقات سے متعلق کوئی حکم بغیر نوٹس جاری کیے نہیں دیا جا سکتا۔ اس کے علاوہ، سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

مزیدخبریں