کراچی : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سونے کے فی تولہ نرخ میں 5300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونا 4 ہزار 544 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 5020 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
چاندی کی قیمت بھی مزید بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 346 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 615 روپے ہو گئی ہے۔