ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: سکاٹ لینڈ اور اٹلی کے درمیان میچ جاری

11:28 AM, 9 Feb, 2026

کولکتہ : ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے ساتویں میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم اٹلی کے خلاف بیٹنگ کر رہی ہے۔ یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس میں سفیان شریف کی جگہ بریڈ ویل کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ اٹلی کا آئی سی سی کے کسی بھی میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے۔ اٹلی، جو کہ چار بار کا فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ہے، پہلی بار کرکٹ کے عالمی ایونٹ میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

آج ایونٹ میں دوسرا میچ عمان اور زمبابوے کے درمیان دوپہر 2:30 بجے ہوگا، جبکہ تیسرے میچ میں کینیڈا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شام 6:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ 

مزیدخبریں