جوا ایپ پرموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

12:26 PM, 9 Feb, 2026

لاہور : لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

یہ مقدمہ جوئے کی ایپ کی پروموشن کے حوالے سے تھا، جس کی سماعت لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو نے کی۔ دوران سماعت، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔ جب سرکاری وکیل نے چارج شیٹ پڑھ کر سنائی، تو تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ اس کے بعد عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں