عامر خان کی فلم دنگل نے کمائی میں تمام بھارتی فلموں کو پچھاڑ دیا

عامر خان کی فلم دنگل نے کمائی میں تمام بھارتی فلموں کو پچھاڑ دیا

ممبئی: مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی فلم دنگل نے سب کو پچھاڑ دیا فلموں پنڈتوں کے مطابق عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل بھارتی فلمی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے۔بھارت کے تجارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فلم دنگل اتوار تک باکس آفس پر 341 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے جو عامر خان کی فلم ”پی کے“سے زیادہ ہے جس نے 340 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
اس طرح عامر خان کی فلم بھارت کی ہندی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔بھارت کے علاوہ بیرون ملک بھی فلم دنگل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم بن چکی ہے اور ترن ادارش کے اعدادو شمار کے مطابق 7 جنوری تک دنگل صرف امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں 174 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔