غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 24 گھنٹے میں سعودی ویزے کا اجراء

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 24 گھنٹے میں سعودی ویزے کا اجراء

ریاض: سعودی وزارت خارجہ نے آخرکار مملکت میں داخلے کے لیے تجارتی ویزوں کے حصول کے واسطے اقدامات کو آسان اور تیز تر بنانے کے طریقے کار کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئی پیش رفت کے نتیجے میں مملکت کا دورہ کرنے کے خواہش مند غیر ملکی سرمایہ کار اپنا پاسپورٹ دینے کے 24 گھنٹوں کے اندر ویزا حاصل کر سکیں گے۔

اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کی ہدایت پر منظور کیے جانے والے نئے انتظامات کے مطابق تجارتی مقاصد کے ویزوں کو تین درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان میں مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیب کے لیے ویزا ، کاروباری حضرات اور تاجروں کے لیے ویزا اور تجاری وفود کے دورے کے لیے ویزا شامل ہیں۔

کاروباری حضرات اور تجارتی وفود کے لیے ویزوں کی پالیسی پر تو یکم جنوری 2017 سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے جب کہ مملکت میں کام کرنے والی تجارتی تنصیبات کے لیے دورے کے ویزے دیے جانے کا سلسلہ آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں