آسٹریلیا، پاکستانی قونصلیٹ سمیت 14 سفارتخانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف

 آسٹریلیا، پاکستانی قونصلیٹ سمیت 14 سفارتخانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف
کیپشن: پاکستانی قونصلیٹ میں وہ پیکٹ وصول کیا جن کے زہریلے مواد سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

میلبورن: سفارتی ذرائع کے مطابق پیکٹ میں کیمیکل ہے، جسے 'اسبیٹوس' کہا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطاق خاتون سفارتکار نے میلبورن میں واقع پاکستانی قونصلیٹ میں وہ پیکٹ وصول کیا جن کے زہریلے مواد سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون سفارتکار کو قوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کی کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم اس وقت قونصلیٹ کے راستے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح ملنے والا پیکٹ تاحال میلبورن قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہے۔ آسٹریلوی دفترخارجہ نے مشتبہ پیکٹ ملنے پر تمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔