لاہور :ساؤتھ افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔
16 رکنی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخز زمان، امام الحق ، شان مسعود ،بابر اعظم ، شعیب ملک محمد حفیظ ، حسین طلعت ، عماد وسیم ، فہیم اشرف ، شاداب خان ، محمد عامر ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ،عثمان شنواری اور محمد رضوان ون ٹیم میں شامل ہیں ۔
قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں آصف علی ، جنید خان اور حارث سہیل کو ڈراپ کیا گیا ہے ۔یہ تینوں کھلاڑی نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ تھے ۔ محمد عامر ،حسین طلعت ، محمد رضوان اور شان مسعود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوبری پورٹ الزبتھ ، دوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن ، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین ، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ اور پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا ۔