ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید ، دوسری زخمی

08:29 PM, 9 Jan, 2019

راولپنڈی :بھارتی فوج  نے کنٹرول لائن پر شاہ کوٹ سیکٹر میں ایک بار پھر سیزفائر کی خلاف ورزی کر دی ۔

بھارتی فوج کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک خاتون کو شہید کر دیا جبکہ دوسری زخمی ہو گئی ۔

فوٹو سکرین شاٹ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کےایسےہتھکنڈےکشمیریوں کی جدوجہدآزادی کودبانہیں سکتے۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

مزیدخبریں