یورپی سفیروں نے مودی کی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کر دی

یورپی سفیروں نے مودی کی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کر دی
کیپشن: آسٹریلیا اور کئی خلیجی ممالک کے سفیروں نے بھی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت کو مسترد کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نئی دہلی: یورپی سفیروں نے مودی سرکار کی رہنمائی میں دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت کو مسترد کر دیا۔ جس کے بعد اب بھارت امریکی سفیر سمیت 17 مندوبین کو مقبوضہ وادی کا آج محدود دورہ کرائے گا۔

آسٹریلیا اور کئی خلیجی ممالک کے سفیروں نے بھی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت کو مسترد کیا ہے جبکہ یورپی سفیر نے فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سے ملنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی سفیروں کا کہنا ہے کہ کسی کی ہدایت کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرنا، وہ چاہتے ہیں کہ اپنی مرضی کے مطابق لوگوں سے ملیں۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے تینوں سابق وزرائے اعلیٰ 5 اگست سے زیرحراست ہیں۔