عراق میں سفر کے دوران محتاط رہیں، پاکستان نے بھی اپنے شہریوں کو خبردار کردیا

03:52 PM, 9 Jan, 2020

پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق سفر کرنے کے حوالے سے احتیاط کی ہدایت کر دی، تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان نے عراق جانے والے اپنے شہریوں محتاط رہنے کا کہا ہے ایڈوائزری خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی،

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ درپیش صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہری فی الوقت عراق کا سفر کرنے کے سلسلے میں انتہائی احتیاط برتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں پہلے سے موجود شہری پاکستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

مزیدخبریں