کوئٹہ :سی ٹی ڈی کی کارروائی ، مطلوب دہشتگرد سمیت 6 ہلاک

کوئٹہ :سی ٹی ڈی کی کارروائی ، مطلوب دہشتگرد سمیت 6 ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 6  دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

نتفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب تخریب کار سمیت 6 مبینہ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطاق مبینہ مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک  انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد اصغر بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ  دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود  برآمد کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کارروائی کے دوران  ہلاک ہونے والے مطلوب  دہشتگرد محمد اصغر کے سر کی قیمت 20لاکھ مقرر تھی۔

 قبل ازیں سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاجنہیں تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر کیا گیا ہے۔