سکیورٹی خدشات کے باعث بنگلادیش نے بھارتی شہریوں کے تمام ویزے معطل کر دیے

09:35 AM, 9 Jan, 2026

ڈھاکہ:بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارتی شہریوں کے تمام ویزے معطل کر دیے ہیں۔ وزارت خارجہ بنگلادیش کے مطابق نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔

تازہ فیصلے کے تحت کاروباری اور ملازمت کے ویزے کے علاوہ تمام اقسام کے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ وزارت خارجہ نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے حالات اور خطرات کے پیش نظر یہ فیصلہ ضروری تھا۔

بنگلا دیشی حکام کے مطابق، پابندی کا مقصد ملکی تحفظ اور سرحدی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ بھارتی شہری جو پہلے ویزہ حاصل کر چکے ہیں، ان پر موجودہ پابندی کا اطلاق مختلف حالات کے مطابق ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں