موٹروے ایم-4 ملتان تا خانیوال حدِ نگاہ بہتر ہونے پر دوبارہ کھول دی گئی

09:49 AM, 9 Jan, 2026

ملتان/خانیوال:موٹروے ایم-4 جو ملتان سے خانیوال تک بند تھی، حدِ نگاہ بہتر ہونے کے بعد ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق موٹروے کی بندش کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے عارضی طور پر ٹریفک کو روکا گیا تھا۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں سے ہدایت کی ہے کہ وہ رفتار کا خیال رکھیں اور سفر کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ حکام مزید بتا رہے ہیں کہ موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں