اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور پاکستان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مزید موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مزید سختی سے کارروائی کریں اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔