وزیراعظم کی زیر صدارت رمضان پیکج پر جائزہ اجلاس، یوٹیلٹی اسٹورز میں بدعنوانی کے خاتمے کو انقلابی قدم قرار

12:55 PM, 9 Jan, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور آئندہ رمضان کے لیے مجوزہ پیکج پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان پیکج کی افادیت، شفافیت اور مستحقین تک امداد کی بروقت فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز میں دہائیوں سے جاری مالی بدعنوانی اور بدنظمی کے خاتمے کو وفاقی حکومت کا ایک انقلابی اقدام قرار دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب اور مستحق عوام تک امدادی رقوم کی شفاف ترسیل اور اشیائے خورد و نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ آنے والے رمضان اور عید پیکج کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو باہمی ہم آہنگی اور مکمل تعاون کے ساتھ ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دینے کی خصوصی ہدایت جاری کی، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں