سہیل آفریدی کراچی پہنچے،سعید غنی نے  خوش آمدید کہا ، روایتی سندھ کی ٹوپی اور اجرک تحفے میں پیش  کردی

03:34 PM, 9 Jan, 2026

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی تین روزہ دورے کے لیے کراچی پہنچ گئے، جہاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا۔ تاہم استقبال کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم اور بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

سعید غنی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سندھ کابینہ کی جانب سے خوش آمدید کہا اور انہیں روایتی سندھ کی ٹوپی اور اجرک تحفے میں پیش کی۔ سہیل آفریدی کا دورہ کراچی سیاسی سرگرمیوں پر مشتمل ہے اور وہ انصاف ہاؤس اور پریس کلب بھی جائیں گے۔

مزیدخبریں