جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا :بلاول بھٹو زرداری

05:43 PM, 9 Jul, 2019

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعظم جمہوری عوام سے تمام اختیارات چھیننا چاہتے ہیں ، موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ میں سب سے کم ٹیکس جمع کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے جمہوری عوام سے تمام اختیارات چھیننا شرو ع کر دیئے ہیں .

موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ میں سب سے کم ٹیکس جمع کیا ہے ، لوگ ملازمتوں سے محروم ہیں اور فاقے کرنے پرمجبور ہو گئے ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا ، جمہوریت کی بنیاد رکھی ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔

مزیدخبریں