حج 2026 کی رجسٹریشن کا آج آخری دن، دو لاکھ سے زائد عازمین نے رجسٹریشن کرالی

03:15 PM, 9 Jul, 2025

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کے آخری دن کی یاد دہانی کرا دی ہے۔ اب تک دو لاکھ سے زائد عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

وزارت کے مطابق عازمین گھر بیٹھے بغیر کسی فیس کے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے۔ رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیموں میں سے انتخاب کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ حج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط بعد میں حج پالیسی کے تحت جاری کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ رجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت کے مطابق کی جا رہی ہے اور مکمل ہونے کے بعد اس کا ڈیٹا سعودی حکومت کو فراہم کیا جائے گا۔ اس اعداد و شمار کی بنیاد پر سعودی حکومت پاکستان کے لیے حج کوٹہ طے کرے گی۔

مزیدخبریں