کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں منفی رجحان کا شکار رہیں، اور 100 انڈیکس میں 988 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا تاہم کچھ دیر بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی۔ انڈیکس میں آنے والی اس بڑی کمی کے بعد 100 انڈیکس 1,32,414 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی، جب کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھی کاروبار مسلسل مثبت زون میں رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا۔