لندن: برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کی طرف سے غزہ کی 20 لاکھ آبادی کو جنوبی علاقوں میں منتقل کرنے کی تجویز جنگ بندی کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
ڈیوڈ لیمی نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں یا موجودہ کشیدہ صورتحال کو مزید خراب کیا، تو برطانیہ مجبوراً اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات اٹھائے گا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے امریکی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں، جن میں غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا پر بھی گفتگو ہو رہی ہے۔