کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گردونواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز بارکھان سے 26 کلومیٹر شمال میں تھا۔ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔