مزید حملہ ہوا تو سخت کارروائی ہوگی،امریکہ نے ایران کو خبردار کر دیا

09:18 AM, 9 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے مزید حملے کیے تو امریکہ بھرپور اور پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام آپشنز زیرِ غور ہیں اور ضرورت پڑنے پر ایران کے اہم خارگ جزیرے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو امریکہ فوری کارروائی کرے گا۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کی اہم ترین گزرگاہ ہے اور اس کی بندش عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

امریکی قیادت کے ان بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ تصادم کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں