وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان اجلاس کی صدارت کریں گے

01:45 PM, 9 Jul, 2026

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی جی بلوچستان اور دیگر سکیورٹی حکام وزیراعظم کو دہشتگردی کے حالیہ واقعات، سکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی کوئٹہ میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی بہتری اور سکیورٹی معاملات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزیدخبریں