نسٹ یونیورسٹی نے دنیا بھر کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں میں جگہ بنا لی

نسٹ یونیورسٹی نے دنیا بھر کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں میں جگہ بنا لی

اسلام آباد: پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) دنیا بھر کی ٹاپ 500 یونیورسٹیوں میں 431 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں رواں سال پاکستان کی صرف ایک یونیورسٹی نسٹ دنیا کی ٹاپ 500یونیورسٹیوں میں شامل ہو چکی ہے.

اس سے پہلے نسٹ مسلسل 2 سال تک 501 نمبر پوزیشن پر تھی مگر رواں سال کی حالیہ رینکنگ میں نسٹ کو 431 نمبر پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

بدقسمتی سے پاکستان کی کوئی اور یونیورسٹی پہلی 500 یونیورسٹیوں میں شامل نہیں اور ان کی رینکنگ پہلے کی نسبت مزید خراب ہو چکی ہے۔ سال 2016-17 کی نسبت قائداعظم یونیورسٹی 651 سے 701، یو ای ٹی لاہور 701 سے 801، کراچی یونیورسٹی 801 سے 1000 اور نمل 701 سے 750 ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس ایشائی یونیورسٹیوں میں نسٹ 122 ویں نمبر پر تھی حاصل کی جبکہ اس ایشائی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بھارت کی متعدد یونیورسٹیاں پہلی 100 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں