ہمسایہ ممالک سے تناؤنے قطر ی شہریوں کوبڑی مشکل میں ڈال دیا

دوحہ:قطر کے گراسری سٹورز میں خوراک کی کمی اودیگر عرب ممالک کی طرف اسکی پروازوں پر پابندی نے قطری حکومت اورشاہانہ زندگی بسر کرنے والے عوام کو خاصی مشکل میں ڈال دیا ہے۔طاقتور عرب ہمسایہ ممالک کی طرف سے دن بد ن بڑھنے والی کشیدگی اور تناو¿ نے پوری قوم کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔خوراک کی کمی کی وجہ سے اشیاءخوردنوش کی قیمتوں میں بھی خوب اضافہ ہونے لگا ہے۔

ہمسایہ ممالک سے تناؤنے قطر ی شہریوں کوبڑی مشکل میں ڈال دیا

دوحہ:قطر کے گراسری سٹورز میں خوراک کی کمی اودیگر عرب ممالک کی طرف اسکی پروازوں پر پابندی نے قطری حکومت اورشاہانہ زندگی بسر کرنے والے عوام کو خاصی مشکل میں ڈال دیا ہے۔طاقتور عرب ہمسایہ ممالک کی طرف سے دن بد ن بڑھنے والی کشیدگی اور تناؤ نے پوری قوم کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔خوراک کی کمی کی وجہ سے اشیاءخوردنوش کی قیمتوں میں بھی خوب اضافہ ہونے لگا ہے۔
بر طانیہ کی ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوحہ کی سپر مارکیٹس میں دودھ کی بنی اشیا تقریبا ختم ہو چکی ہیں اور ان چیزوں کے حصول کیلئے لوگوں کو قطاروں کی صورت میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تمام صورت حال نے عوام کو الجھن اور پر یشانی میں ڈال رکھا ہے جس کے پیش نظرا±ن میں خاصا غم وغصہ پایا جاتا ہے۔قطر پردوسرے خلیجی ممالک کی طرف سے دہشتگردوں کی حمایت کے بیان نے قطری عوام کے زندگی کے بہت سے پہلو?ں کو متاثر کر رکھا ہے۔
قطر کی دیگر عرب ممالک کے ساتھ کشیدگی کے بعدا میرِ قطر کے قوم سے بیان میں تا خیرنے بھی قطر عوام کو بے سکون کیے ہوئے ہے۔امیر کویت کے کہنے پر قطری حکمران نے قوم سے بیان کو ملتوی کر رکھا ہے۔ امیر کویت نے قطری حکمران کو مشورہ دیا کہاکہ مذاکرات کی کوششوں تک وہ اپنے بیان کو ملتوی رکھیں۔قطری عوام کی نسبت غیرملکی مزدور پیشہ لوگ زیادہ مشکل کا شکار ہیں۔ سعودی بارڈر بند ہونے کی وجہ سے تعمیراتی میٹریل قطر ی حدود میں داخل نہیں ہو سکتا ، بہت سے تعمیراتی پراجیکٹس بند پڑے ہیں جسکی وجہ سے مزدوروں کو انکی اجرت نہیں مل رہی اور دوسرے طرف اشیاءخوردنوش کی قیمتیں پہلے ہی آسمان کو چھو رہی ہیں۔