ایران نے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 98 پاکستانیوں کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا

02:23 PM, 9 Jun, 2019

تہران : ایران نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 98 پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایران نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 98 کے قریب پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے ۔ایرانی سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاکستانی شہری بغیر کسی قانونی دستاویزات کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر تھے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی جانب سے غیرقانونی تارکین کی روک تھام کے لیے آپریشنز کے سلسلے جاری ہیں ۔

مزیدخبریں