کابینہ نے 1150 ارب روپے کی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

کابینہ نے 1150 ارب روپے کی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
سورس: file

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ انفراسٹرکچر کے لئے 491.3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

کابینہ نے توانائی کے شعبے کے لئے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی کے لئے 263.6 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔

 آبی ذخائر اور شعبہ آب کے لئے 99.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کابینہ کی فزیکل پلاننگ اور تعمیرات کے شعبے کے لئے  41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں