مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی خوشخبری: بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

01:15 PM, 9 Jun, 2026

اسلام آباد :بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا خطیر ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق، بجلی کی قیمتوں میں یہ کمی رواں سال (جنوری تا مارچ 2026) کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کے اعلامیے کے مطابق، اس ریلیف کا اطلاق رواں ماہ جون سے اگست 2026 تک کے بلوں پر ہوگا، جس سے اگلے 3 ماہ تک عوام کو اپنے بلوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی۔ ریلیف کا دائرہ کار کسی ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ یہ ملک بھر کے تمام صارفین کے لیے یکساں ہوگا۔

مزیدخبریں