ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف

09:07 PM, 9 Jun, 2026

بلوچستان: بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنوبی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے تقریباً 95 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔
 
 

مزیدخبریں