مسلم لیگ ن آج بہاولپور میں پاور شو کرے گی

مسلم لیگ ن آج بہاولپور میں پاور شو کرے گی

بہاولپور: ن لیگ کی بہاآج بہاولپور میں پاور شو کریگی۔ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور شہر کے راستوں کو جھنڈیوں اور پینا فلیکسز سے سجا دیا گیا۔ جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں بھی لگا دی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز جلسے سے خطاب کرکے متوالوں کا لہو گرمائیں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: دین اسلام کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی، امام کعبہ

گزشتہ روز فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی عزت انصاف سے ہوتی ہے ڈرانے دھمکانے سے نہیں ہوتی۔ نواز شریف کے خلاف کیس کا فیصلہ کرنے کی 6 ماہ کی مدت ختم ہوچکی، اس 6 ماہ میں کچھ نہ ملا تو 2 مہینے میں کیا نکال کر لے آؤ گے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصمہ رانی کا قاتل مجاہد آفریدی پکڑا گیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک کے بعد ایک سزا سنائی جا رہی ہے، وزارت عظمی سے بھی نکال دیا۔ وزارت عظمیٰ سے بھی نکال کر چین نہ آیا تو مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے نکالا دیا لیکن (ن) لیگ اپنا صدر اور نشان چھن جانے کے باوجود سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کر آئی۔ شیر کا نشان چھین لیا پھر بھی سینیٹ الیکشن میں کامیابی ملی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں