شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے خود کشی کر لی

شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے خود کشی کر لی
کیپشن: خود کشی کی وجوہات کو جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں، پولیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کوہاٹ: وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی کے بھتیجے جواد آفریدی نے فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔ جواد آفریدی نے کے ڈی اے میں واقع اپنے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کی۔ وہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی کوہاٹ میں میڈیا ایڈوائزر کی جاب کرتا تھا۔

جواد آفریدی وزیر سیفران شہریار آفریدی کے بھائی ڈی ایس پی ریٹائرڈ سلطان آفریدی کا بیٹا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی کی وجوہات کو جاننے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں۔