ایٹین خواتین کیلئے بہتر مواقع اور صنفی توازن قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے

ایٹین خواتین کیلئے بہتر مواقع اور صنفی توازن قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے
کیپشن: ایٹین خواتین کیلئے بہتر مواقع اور صنفی توازن قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: ایٹین میں ہم خواتین کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے صنفی توازن قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہیں کیوں کہ ہم صرف باتوں پر نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم یہاں ان تمام خواتیں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جو مثبت تبدیلی پر یقین رکھتی ہیں۔ جو کچھ بہتر کرنا چاہتی ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کا عزم رکھتی ہیں۔

گزشتہ روز ایٹین اور ایچ بی ایل نے ایٹین کے ممکنہ خریداروں کو ایچ بی ایل اسلامک ہاؤسنگ فنانس کی بہترین سہولت مہیا کرنے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔ یہ شراکت داری ریڈ ٹیپ کی رکاوٹوں کو توڑنے اور ہاؤسنگ یونٹس کے لئے مالی معاونت حاصل کرنے کے طریقوں کی پیش کش کر کے خریداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایٹین کے اسٹریٹجک اہداف کے عین مطابق ہے۔ اس شراکت داری کو ایٹین اور ایچ بی ایل کی شریعت تعمیل مصنوعات کی باقاعدہ پروموشنز کے ذریعے دکھایا جائے گا۔

ایٹین مصر میں مقیم اورا ڈویلپرز، اور پاکستان کے سیف گروپ اور کوہستان بلڈرز (کے بی ڈی) کا ایک خصوصی مشترکہ رئیل اسٹیٹ منصوبہ ہے۔ نیو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف 10 منٹ پر واقع، اس عظیم الشان منصوبے نے جڑواں شہروں میں مرکزی مقام حاصل کیا ہے۔ نفاست کو سہولت کے ساتھ مربوط کرنے کے مقصد کے ساتھ، ایٹین آپ کے شاہانہ طرز زندگی کے خواب کو حقیقت میں بدل دیتا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہونے کے ناطے پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر اپنے وسیع پیمانے پر رسائی اور نیٹ ورک کی پیش کش کرے گا تاکہ آگاہی پیدا کی جاسکے اور ایٹین کے خریداروں کے ذریعے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے امکانات میں اضافہ کیا جا سکے۔