جوبائیڈن کی سعودی ولی عہد کو کال، محمد بن سلمان کا بات کرنے سے انکار

10:39 AM, 9 Mar, 2022

واشنگٹن: سعودی عرب کے ولی عہد  محمد بن سلمان اور یو اے ای کے  شیخ محمد زائد النہیان  نے امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا ہے۔

امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جنرل‘  نے دعویٰ کیا ہے کہ  وائٹ ہاؤس کی جانب سے گزشتہ دنوں کے دوران متعدد بار  سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اوریو اے ای کے شیخ محمد زائد النہیان سے امریکی صدر جوبائیڈن کی بات کروانے کی کوشش کی ہے تاہم دونوں عرب سربراہان نے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔  

امریکی اخبار کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی صدر یوکرین اور روس جنگ کے بعد تیل کی عالمی قیمت کو قابو میں رکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے عرب ریاستوں کے سربراہان سے بات چیت کے خواہاں ہیں ۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد کے بھی امریکہ سے چند مطالبات ہیں جن میں  یمن جنگ میں امریکی مدد، سویلین جوہری پروگرام میں مدد جبکہ سعودی ولی عہد  کو امریکہ میں چند مقدمات کا سامنا ہے، مقدمات میں سعودی صحافی جمال خشقوگی کے قتل کا مقدمہ بھی ہے، انتخابی مہم میں بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خمیازہ ادا کرنے پر مجبور کریں گے۔

 متحدہ عرب امارات کو بھی خوثی باغیوں کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں امریکہ کی جانب سے دئیے گئے  ردعمل پر شدید تحفظات  ہیں۔

مزیدخبریں