پی ٹی آئی رہنماءعلیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

11:13 AM, 9 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءعلیم خان لندن روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے جس دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماءاسحاق خاکوانی اور عون چوہدری آئندہ 2 روز میں جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے لندن روان ہو جائیں گے جہاں وہ موجودہ سیاسی صورت حال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔
عون چوہدری نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماءعبدالعلیم خان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے لندن جائیں گے اور مشترکہ حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے اور آج وہ برطانیہ کیلئے اڑان بھر گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ جہانگیر ترین لندن میں صحت یابی کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد سیاسی طور پر بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن کے نجی ہسپتال میں 7 دن زیرعلاج رہے جبکہ وہ مزید ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے۔ 

مزیدخبریں