تلنگانہ میں افسوسناک واقعہ: شادی سے ایک دن قبل دولہے کی خودکشی

06:45 PM, 9 Mar, 2025

 بھارت :بھارتی ریاست تلنگانہ کے گاؤں رام چندر پیٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں 37 سالہ دولہے نے شادی سے ایک دن قبل خودکشی کر لی۔

انڈین میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے دولہے کی شناخت لکمپلی کرن کے نام سے ہوئی، جس کی اتوار کے روز شادی طے تھی۔ جمعے کو اس نے پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کروایا اور شادی کی دیگر رسومات میں بھی حصہ لیا، تاہم اسی رات وہ اپنے کمرے میں گیا اور صبح اس کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

خوشیوں بھرے گھر میں اچانک صفِ ماتم بچھ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دولہے کی خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
 

مزیدخبریں