پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری

12:21 PM, 9 Mar, 2026

راولپنڈی : پاک فوج نے شوال اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور پوسٹس کو زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دشمن بھاگنے پر مجبور ہو گئے اور ایک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپو کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

پاک فوج افغان سرحد کے ساتھ دشمن کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں