مکی آرتھر اور انضمام کے کشیدہ تعلقات میں جمی برف پگھلنے لگی

مکی آرتھر اور انضمام کے کشیدہ تعلقات میں جمی برف پگھلنے لگی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: سلیکشن معاملات پر تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے درمیان تعلقات معمول پر آگئے ۔

نارتھمپٹن کے ٹھنڈے موسم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے درمیان دو روز قبل خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔دونوں گفتگو میں ہنسی مذاق بھی کررہے تھے اور یہ صورتحال لاہور میں دونوں کے کشیدہ تعلقاتکے برعکس تھی۔تین ہفتے پہلے جب لاہور میں اچانک موسم گرم ہوا تو اس کے اثرات مکی آرتھر اور انضمام الحق کے رویے میں بھی دیکھنے میں آئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کی تیاریوں کے لیے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں مکی آرتھر اور انضمام الحق کےدرمیان سلیکشن کے معاملہ پر کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی اور اس جھگڑے کی باز گشت بورڈ آف گورنرز کے اراکین تک بھی پہنچ گئی تھی۔

تاہم چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر اور سربراہ کے طور پر اپنے افسران کو ہدایت کی کہ میرٹ پر کارروائی کریں اورمعاملے کو حل کریں جس کے بعد بورڈ کے افسران ایکشن میں آئے اور جھگڑا جلد ختم ہوگیا۔