عمران خان پر دوران گرفتاری تشدد کی اطلاعات ، حماد اظہر،  کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا: رانا ثنااللہ

 عمران خان پر دوران گرفتاری تشدد کی اطلاعات ، حماد اظہر،  کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر دوران گرفتاری تشدد کرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، انہوں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔

دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا اگر وہ شامل تفتیش ہوجاتے تو  ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، قومی خزانےکو نقصان پہنچانے  پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے، ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔