اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب سفارتی کردار ادا کرنے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطحی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرمملکت اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی موجودہ صورت حال، پاک بھارت کشیدگی، اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ عادل الجبیر وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی وزیرمملکت اس سے قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی اہم حکام سے ملاقات کر چکے ہیں۔ ان دوروں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کو فروغ دینا ہے۔