پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل

10:19 AM, 9 May, 2025

لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ ایونٹ کے بقیہ 8 میچز اب دبئی میں کھیلے جائیں گے، جنہیں ری شیڈول کر کے نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کی فوری دبئی روانگی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، اور شیڈول میں ممکنہ طور پر 6 سے 7 روز کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ تاہم پی سی بی اس بات پر قائم ہے کہ پی ایس ایل کو اسی ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث جمعرات کے روز راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ایونٹ کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

مزیدخبریں